QR CodeQR Code

حیدرآباد، ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 49 لاکھ سے زائد رقم آگئی

23 Jul 2020 01:15

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رکشے والے، گولے گنڈے اور دیگر کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوچکے ہیں، غریب شہریوں کے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی پر ایف بی آر کی جانب سے نوٹس بھی بھیجے گئے تھے جس پر شہری پریشان ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی۔ رپورٹ کے مطابق جامشورو میں ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی جس پر غریب ڈرائیور حیران و پریشان رہ گیا۔ ڈرائیور سومار چنا کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹ میں پتا نہیں کہاں سے اتنے پیسے آگئے ہیں، اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر پریشان ہوگیا ہوں۔ سومار چنا کا مزید کہنا تھا کہ بینک انتظامیہ نے میرا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رکشے والے، گولے گنڈے اور دیگر کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوچکے ہیں۔ غریب شہریوں کے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی پر ایف بی آر کی جانب سے نوٹس بھی بھیجے گئے تھے جس پر شہری پریشان ہوگئے تھے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم آنے پر ایف بی آر کا نوٹس موصول ہوا ہے، ہمارا تو کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے، کراچی میں ایف بی آر کے آفس جانے کے لئے کرایہ تک نہیں تو کیسے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 876014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876014/حیدرا-باد-ڈرائیور-کے-اکاؤنٹ-میں-49-لاکھ-سے-زائد-رقم-ا-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org