0
Thursday 23 Jul 2020 01:21

سندھ میں پبلک پارکس کھولنے کی اجازت دیدی گئی

سندھ میں پبلک پارکس کھولنے کی اجازت دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث 4 ماہ سے بند پارکس کھولنے کی مشروط اجازت دیدی، پبلک پارکس اور واکنگ ٹریکس پر پابندی ختم کردی گئی۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد پاکستان میں بھی 24 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ کرکے پبلک پارکس، سنیما گھر، عوامی مقامات، مارکیٹس، تعلیمی اور کاروباری مراکز بند کردیئے گئے تھے۔ سندھ حکومت نے تقریباً 4 ماہ بعد تمام پبلک پارکس کھولنے کی مشروط اجازت دیدی۔ نوٹیفکیشن میں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس اور واکنگ ٹریک پر پابندی ختم کردی گئی ہے، پارکس میں گھاس پر بیٹھنے پر بھی پابندی نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تھيمز، تفريحی اور واٹر پارک پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ عوامی پارکس میں بھی جھولوں کی رائيڈ، گيمنگ اور پلے زونز بند رہيں گے۔ نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ باغات پارکس میں کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا ذمہ دار ہوگا، پارکس میں زیادہ تعداد میں لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا اور ماسک کا استعمال ضروری ہوگا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت جون میں ہی پبلک پارکس کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 876015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش