0
Thursday 23 Jul 2020 00:26

فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا

فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کمیٹی کے 21 جولائی کو چاند نظر نہ آنے کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے چاند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر لکھا ہے ’’ کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں۔‘‘ وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹر پر کئی دیگر صارفین کی ایسی تصاویر بھی ری ٹوئٹ کی ہیں جن میں چاند کی تصویر کے یہ رائے ظاہر کی گئی ہے کہ اس کی ہیئت قمری مہینے کے پہلی تاریخ سے مختلف ہے اور چاند کی موٹائی بھی زیادہ نظر آرہی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے دعوی کیا تھا کہ منگل 21 جولائی کو ذی الحج کا  چاند نظر آئے گا تاہم اس روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منگل کو چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا  گیا۔
خبر کا کوڈ : 876019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش