0
Thursday 23 Jul 2020 01:17

ملک میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 332 نئے کیسز، 38 مریضوں کا انتقال

ملک میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 332 نئے کیسز، 38 مریضوں کا انتقال
اسلام ٹائمز۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ اب تک 17لاکھ 76 ہزار 882 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 332 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اب تک 2 لاکھ 67 ہزار 428 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں سے 51 ہزار 283 اب بھی فعال ہیں جب کہ 2 لاکھ 10 ہزار 468 سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 104، پنجاب میں 90 ہزار 816، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 523، بلوچستان میں 11 ہزار 469، اسلام آباد میں 14 ہزار 701، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 937 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 878 کورونا مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کا شکار مزید 38 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، اس طرح اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 677 ہوگئی۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں 255 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد1830 ہے، 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں جب کہ اس وقت 2 ہزار 394 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
خبر کا کوڈ : 876021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش