QR CodeQR Code

مائیک پومپیو کو شرمندگی کا سامنا

23 Jul 2020 08:40

کورونا کی احتیاط نظرانداز کرتے ہوئے ڈینش ہم منصب سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھا دیا۔ ڈینش وزیر خارجہ نے ان کا ہاتھ نظرانداز کرکے جواباً کندھے پر ہاتھ رکھا۔


اسلام ٹائمز۔ بھول یا لاپرواہی، ڈنمارک پہنچنے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، کورونا کی احتیاط نظرانداز کرتے ہوئے ڈینش ہم منصب سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھا دیا۔ ڈینش وزیر خارجہ نے ان کا ہاتھ نظرانداز کرکے جواباً کندھے پر ہاتھ رکھا، دوسرے وزیر کی طرف پومپیو نے پھر ہاتھ بڑھایا لیکن خیال آنے پر مسکراتے ہوئے کہنی آگے کی۔ یہ سب دیکھ کر تیسرے وزیر نے خود آگے بڑھ کر اپنی کہنی آگے کر دی۔


خبر کا کوڈ: 876036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876036/مائیک-پومپیو-کو-شرمندگی-کا-سامنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org