0
Thursday 23 Jul 2020 10:02

شہباز شریف اور بلاول ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے، فیاض چوہان

شہباز شریف اور بلاول ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو ایک دوسرے پر اعتماد کرنے سے گریزاں ہیں، پہلے ہی بتا دیا تھا کہ یہ ایک نہیں ہو سکتے، پیش گوئیاں سچ ثابت ہونے پر اپوزیشن مجھے سیاسی ولی تسلیم کر لے۔ وزیرِ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا ایک دوسرے کی قیادت پر عدم اعتماد کے اظہار نے میری پیشن گوئی سچ ثابت کر دی، حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے اور پانی سے پکوڑے تلنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کے اعلان سے پہلے ہی اپوزیشن کی صفوں میں انتشار "حسرت ہے مجھے ان غنچوں پر، جو بن کھلے مرجھا گئے" کے مصداق ہے۔
 
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا پنجاب کابینہ کے وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کے بعد بزدار حکومت مضبوط تر ہے، عثمان بزدار پر اعتماد کی وجہ ان کی انتظامی صلاحیتیں اور بہترین کارکردگی ہے، ن لیگ کے گزشتہ دس سالہ دور میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی نے 350 ملین روپے کا نقصان اٹھایا، گزشتہ سال پی پی ڈی سی نے تقریباً 193 ملین اور رواں سال تقریباً 217 ملین روپے منافع کمایا، یہ منافع گزشتہ برس کی نسبت تقریباً 12.4 فیصد زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 876047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش