0
Thursday 23 Jul 2020 10:41

امریکا، کورونا سے مسلسل دوسرے روز 1 ہزار اموات

امریکا، کورونا سے مسلسل دوسرے روز 1 ہزار اموات
اسلام ٹائمز۔ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس کے مریض 41 لاکھ سے تجاوز کر گئے، اس موذی وباء سے یہاں مسلسل دوسرے روز یومیہ ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ امریکی ریاست نیو یارک ناصرف کورونا وائرس کے مریضوں بلکہ اس سے ہلاکتوں کے حوالے سے بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 32 ہزار 617 افراد کی جانیں لے چکا ہے جبکہ اب تک 4 لاکھ 36 ہزار 576 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ریاست کیلی فورنیا ہے جہاں اس وائرس سے 8 ہزار 45 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 22 ہزار 313 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر فلوریڈا کی ریاست ہے جہاں کورونا کے باعث 5 ہزار 347 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 3 لاکھ 79 ہزار 619 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ٹیکساس چوتھے نمبر پر ہے جہاں پر 4 ہزار 550 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 67 ہزار 994 کورونا کیسز اب تک سامنے آئے ہیں۔ امریکی ریاست نیو جرسی کورونا کیسز کے اعتبار سے تو پانچویں نمبر پر ہے مگر اموات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، یہاں اب تک 15 ہزار 785 افراد اس وائرس کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 83 ہزار 744 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ امریکا بھر میں میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 46 ہزار 183 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41 لاکھ 875 ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 876051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش