QR CodeQR Code

نواز لیگ اور پیپلز پارٹی میں حکومت مخالف تحریک کا فارمولا طے

23 Jul 2020 11:14

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی میزبانی میں ہوگی، جس میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کے لیے مشاورت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت کے خلاف مشترکہ جہدوجہد کرنے کے حوالے سے فارمولا طے پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور شہباز شریف نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت ہٹاؤ تحریک 3 مرحلوں میں چلائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی میزبانی میں ہوگی، جس میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کے لیے مشاورت ہوگی۔ پہلے مرحلے میں نیب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایوانوں سمیت ہر جگہ بھرپور مہم چلائی جائے گی۔ اسمبلیوں اور عوامی حلقوں میں نیب اور حکومت ناکامیوں سے آگاہ کیا جائیگا۔ نیب کو ختم کرنے، 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کا ایوانوں میں بھرپور تحفظ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 876056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876056/نواز-لیگ-اور-پیپلز-پارٹی-میں-حکومت-مخالف-تحریک-کا-فارمولا-طے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org