0
Thursday 23 Jul 2020 13:01

تحفظ بنیاد اسلام بل نافذ، خلاف ورزی پر 5 سال قید، 5 لاکھ جرمانہ ہوگا

تحفظ بنیاد اسلام بل نافذ، خلاف ورزی پر 5 سال قید، 5 لاکھ جرمانہ ہوگا
اسلام ٹائمز۔ تحفظ بنیادِ اسلام قانون پنجاب میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی سے منظور کیے گئے قانون کو حتمی منظوری ملنے کے بعد صوبے بھر میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی پر 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا یا دونوں سزائیں اکٹھی بھی دی جا سکیں گی۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت کتب کی رجسٹریشن اور ریگولیشن سمیت دیگر انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائے  گا۔ اس حوالے سے تمام اختیارات ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کو دیدیئے گئےہیں۔ ڈی جی پی آر یا ان کی مقرر کردہ خصوصی ٹیم پرنٹنگ پریسوں پر چھاپے بھی مار سکے گی، جبکہ کوئی متنازع مواد آنے پر ڈی جی پی آر اسے متحدہ علماء بورڈ میں پیش کرے جس کا حتمی منظوری یا مسترد کرنے کا اختیار متحدہ علماء بورڈ کو ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 876082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش