0
Thursday 23 Jul 2020 14:07

لاہور، اشرف آصف جلالی کے بھائی مفتی عابد جلالی انتقال کر گئے

لاہور، اشرف آصف جلالی کے بھائی مفتی عابد جلالی انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے سربراہ علامہ اشرف آصف جلالی کے چھوٹے بھائی مفتی محمد عابد جلالی قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ شام 4 بجے صراط مستقیم مرکز تاج باغ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ تحریک لبیک کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی گئی ہے کہ اشرف آصف جلالی کو بھائی کے جنازے میں شرکت کیلئے پے رول پر رہا کیا جائے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس نے تحریک لبیک کی درخواست پر غور شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اشرف آصف جلالی کو توہین سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 876095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش