0
Thursday 23 Jul 2020 18:07

پاراچنار میں سخت سکیورٹی کے باوجود دھماکہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، علامہ حمید امامی

پاراچنار میں سخت سکیورٹی کے باوجود دھماکہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، علامہ حمید امامی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں سخت سکیورٹی کے باوجود دھماکہ ہونا اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، ڈی سی اور ڈی پی او کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں علامہ حمید امامی کا کہنا تھا کہ پاراچنار کو آج ایک بار پھر لہولہان کر دیا گیا۔ تین بج کر 35 منٹ پر طوری مارکیٹ کے قریب ایک ریڑھی میں رکھا ہوا بم دھماکہ سے پھٹ گیا، سوال یہ ہے کہ پاراچنار کے چاروں طرف ریڈ زون ہے، ناکوں پر آرمی ہے، پھر دہشت گرد آسمان سے نازل ہوتے ہیں یا زمین سے نکلتے ہیں۔؟ ان کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کی انتظامیہ بری طرح ناکام ہے، ناتجربہ کار ڈی سی، اے سی اور ڈی پی او کو فوراً معطل کیا جائے، تاکہ علاقہ میں امن قائم ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 876138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش