0
Friday 24 Jul 2020 15:59

تبدیلی کی دعویدار عمران حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، کاشف سعید شیخ

تبدیلی کی دعویدار عمران حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، کاشف سعید شیخ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ تبدیلی کی دعویدار عمران حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، حکومتی وزراء اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کرکے ٹائم پاس کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں، عمران حکومت انتخابات میں قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے، کورونا کی آڑ میں سندھ و وفاقی حکومت اپنی نااہلی کو چھپا نہیں سکتی۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے مہنگائی و بیروزگاری کے خاتمے کے دعوؤں کے برعکس 22 ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی 10.74 فیصد بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈاﺅن، بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے اور نہ ہی غربت کے مارے عوام کا احساس ہے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ لگتا ہے کہ عمران حکومت چینی، آٹا چور اور گندم و پیٹرول مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے یا پھر ساتھ ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ارکان اسمبلی کے باجود غیر منتخب مشیروں کی فوج ظفر موج نہ صرف وزیراعظم عمران خان کے قول و فعل میں تضاد کی نشاندہی کرتی ہے، بلکہ قومی خزانے پر اضافی بوجھ بھی ہے، پوری حکومتی مشنری مافیاز کے قبضہ میں ہے۔ صوبائی رہنماء نے زور دیا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت سمیت روزمرہ کے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیلئے سنجیدہ و کرپشن فری اقدامات کرے اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 876144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش