QR CodeQR Code

پاراچنار میں دہشتگردی کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، دھرنا جاری

23 Jul 2020 23:45

مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے شہری بھی اس ملک کا حصہ ہیں، ان کے ساتھ سوتیلی ماں سے بھی برا سلوک کیا جارہا ہے، جوانوں کے جذبات کنٹرول سے باہر ہوتے جارہے ہیں، اگر حکومت نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو بہت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پاراچنار پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔ دھرنے میں عوام کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ دھرنے کے شرکاء نے پاراچنار کے عوام کیساتھ ہونے والی مسلسل زیادتیوں اور مظالم کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ایک جانب ہماری زمینوں پر قبضے کئے جارہے ہیں تو دوسری جانب ہمیں ہی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنی سخت سیکورٹی کے باوجود دہشتگردی آسانی سے شہر میں داخل ہوں اور بم دھماکہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔ مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے شہری بھی اس ملک کا حصہ ہیں، ان کے ساتھ سوتیلی ماں سے بھی برا سلوک کیا جارہا ہے، جوانوں کے جذبات کنٹرول سے باہر ہوتے جارہے ہیں، اگر حکومت نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو بہت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 876154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876154/پاراچنار-میں-دہشتگردی-کیخلاف-عوام-سڑکوں-پر-نکل-ا-ئے-دھرنا-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org