0
Friday 24 Jul 2020 00:11

گلگت بلتستان کونسل کے رکن سید افضل کرونا وائرس سے انتقال کر گئے

گلگت بلتستان کونسل کے رکن سید افضل کرونا وائرس سے انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے رکن اور سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سید افضل کرونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ وہ اسلام آباد پمز میں زیر علاج تھے۔ سید افضل دو دفعہ ضلع کونسل کے چئیرمین رہ چکے تھے اور 2 بار رکن کونسل منتخب ہوئے تھے جبکہ وزیر اعظم کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ مرحوم ضلع دیامر کے علاقہ کھنر سے تعلق رکھتے تھے اور مرحوم حاجی جانباز کے فیملی ممبر تھے۔ مرحوم زمانہ طالب علمی سے سیاست میں تھے اور سیاسی کیرئیر کا آغاز ایم ایس ایف سے کیا تھا۔ کم عمری میں سیاسی نام کمانے والی واحد شخصیت تھی جس نے محدود وقت میں گلگت بلتستان کے سیاسی منظر نامے پر اپنا نام درج کیا تھا۔ رواں سال ضلع دیامر سے کئی سیاسی شخصیات چل بسے ہیں۔ گزشتہ ماہ ہی دیامر سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر حاجی جانباز خان، سابق سپیکر جی بی اسمبلی ملک مسکین بھی وفات پاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 876158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش