QR CodeQR Code

عید پر بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر باپ نے 3 بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی

24 Jul 2020 00:34

باپ اور بچوں کو ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو نارروال منتقل کیا، باپ قدیر راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ 7 سالہ عائشہ اور پانچ سالہ رحمان اور تین سالہ ریحان کی حالت تشویش بتائی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر ظفر وال میں عید پر بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ظفروال کے نواحی گاؤں وریام کے رہائشی قدیر نے بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر غربت اور گھریلو حالات سے تنگ آکر تین بچوں سمیت زہر پی لیا۔ ذرائع کے مطابق باپ اور بچوں کو ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو نارروال منتقل کیا، باپ قدیر راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ 7 سالہ عائشہ اور پانچ سالہ رحمان اور تین سالہ ریحان کی حالت تشویش بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق باپ قدیر بچوں کو گھر سے چیز خرید کر دینے کے بہانے موضع اگوالہ موڑ کے قریب گراؤنڈ میں لایا اور زہریلی چیز کھلادی۔ راہگیروں نے میدان میں باپ بچوں کو بے ہوش پڑے دیکھ کر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم کو اطلاع دی۔ بعدازاں ریسکیو ٹیموں نے باپ بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں باپ قدیر راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ بچوں کو اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 876160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876160/عید-پر-بچوں-کی-خواہش-پوری-نہ-کرنے-باپ-نے-3-کو-زہر-دیکر-خودکشی-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org