QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ نے این ایف سی کے نئے نوٹیفیکشن پر بھی سنگین اعتراضات اٹھا دیئے

24 Jul 2020 00:50

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹی او آرز آئین کے آرٹیکل 160 کی ذیلی شقوں سے متصادم ہیں، قومی سطح کے منصوبوں کیلئے وفاق صوبوں کے مالیاتی شیئر سے کٹوتی نہیں کرسکتا، مالیاتی وسائل کی تقسیم میں وفاق کے اخراجات صوبوں کے فنڈز نہیں کاٹے جاسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے نئے نوٹیفیکیشن پر بھی سنگین اعتراضات اٹھا دیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ایف سی کے نئے نوٹیفیکیشن پر وزیراعظم عمران خان کو احتجاجی خط لکھ کر اعتراضات سے آگاہ کردیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ این ایف سی کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) کی تین شقیں آئین سے متصادم ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز آئین کے آرٹیکل 160 کی ذیلی شقوں سے متصادم ہیں، قومی سطح کے منصوبوں کیلئے وفاق صوبوں کے مالیاتی شیئر سے کٹوتی نہیں کرسکتا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی وسائل کی تقسیم میں وفاق کے اخراجات صوبوں کے فنڈز نہیں کاٹے جاسکتے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر این ایف سی میں حفیظ شیخ کی شمولیت کی مخالفت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 876162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876162/وزیراعلی-سندھ-نے-این-ایف-سی-کے-نئے-نوٹیفیکشن-پر-بھی-سنگین-اعتراضات-اٹھا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org