QR CodeQR Code

کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے، عامر لیاقت کا دعویٰ

24 Jul 2020 01:12

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک آسمان سے اترے فرشتوں کا ادارہ نہیں ہے، انہوں نے بہت تنگ کرلیا، اہل کراچی کو کے الیکٹرک نے بہت تنگ کیا، صنعت، تجارت، کاروبار تباہ ہوگئے، شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک آسمان سے اترے فرشتوں کا ادارہ نہیں ہے، انہوں نے بہت تنگ کرلیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اہل کراچی کو کے الیکٹرک نے بہت تنگ کیا، صنعت، تجارت، کاروبار تباہ ہوگئے، شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں۔ عامر لیاقت حسین کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اہم افراد سے اسلام آبادمیں ملاقات ہوئی۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے گزشتہ دنوں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اضافی بلنگ کے معاملے پر اسمبلی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ پیش کروں گا کیونکہ کراچی کے عوام کو اس طرح تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے رکن قومی اسمبلی کو اسلام آباد طلب کیا اور اُن کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد عامر لیاقت نے استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 876164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876164/کے-الیکٹرک-کا-لائسنس-معطل-ہونے-والا-ہے-عامر-لیاقت-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org