0
Friday 24 Jul 2020 01:26

بلاول زرداری سندھی اجرک کا ماسک پہن کر لوگوں کو بیوقوف بنانا بند کریں، حلیم عادل شیخ

بلاول زرداری سندھی اجرک کا ماسک پہن کر لوگوں کو بیوقوف بنانا بند کریں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ  نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سندھ کی اجرک کا ماسک پہن کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، بلاول بھٹو اجرک ماسک پہننے کی بجائے سندھ کے ہسپتال میں ادویات، اسکولز میں کتابیں اور پینے کا پانی فراہم کریں، بلاول بھٹو اپنے انتخابی حلقے کے مسائل تو حل نہ کرا سکے وہ سندھ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 4 ماہ کی مہمان ہے، بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کے خلاف تحریک شروع کی تو ایک دن پہلے پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف لاڑکانہ سے تحریک شروع کریں گے۔ نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی 12 سالہ کارکردگی زیرو رہی ہے، بھٹو کے نام سے منسوب لاڑکانہ بنیادی مسائل سے محروم ہے، کورونا فنڈز سندھ حکومت ہڑپ کرگئی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تھر سے کشمور تک پینے کا صاف پانی عوام کو میسر نہیں، سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نایاب اور تعلیم کے حصول کے لئے بچے کتابوں سے محروم ہیں، سندھ سرکار کی کارکردگی سے گدھا گاڑی اور چنگ چی ایمبولنس متعارف ہوئی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں 80 ارب کی سبسڈی دی گی اس کے باوجود سندھ میں گندم غائب ہے، سندھ میں آٹے کا بحران اور مہنگے داموں فروخت ہونے کی صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، 16 ارب کی گندم محکمہ خوراک سندھ نے ذاتی لوگوں کو جعلی چیکوں پر فروخت کردی، سندھ حکومت کا محکمہ خوراک 80 ارب روپے کا بینکوں کا مقروض ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو سندھی اجرک کا ماسک پہن کر بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اجرک ماسک پہننے کے بجائے سندھ کے ہسپتالوں میں ادویات، اسکولوں میں کتابیں اور صوبے کے لوگوں کو  پینے کا صاف پانی فراہم کرے، سندھ میں لگائے جانے والے فلٹر پلانٹ کے پیسوں سے بلاول ہاؤس کے ناشتے میں خرچ ہوتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت سندھ کے 50 لاکھ لوگوں کو 60 ارب دیئے ہیں، سندھ میں 65 فیصد ریونیو کراچی دیتا ہے، عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبہ کی تعریف کی جارہی ہے، سندھ میں بھی ایک شخص پودا لگانے کی مہم شروع کریں گے، مائنس ون نہیں مائنس چار سو بیس ہوگا، ہر کرپٹ شخص کے خلاف کاروائی ہوگی، پیپلز پارٹی سندھ میں 70 فیصد ختم ہوچکی، 18ویں ترمیم نے ہمارے ہاتھ باندھ دیئے ہیں، آئین میں شق 235 موجود ہے گورنر راج لگ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 876167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش