0
Friday 24 Jul 2020 01:36

موجودہ قوانین نے بلدیاتی اداروں کو ناکارہ بنا دیا ہے، فردوس شمیم نقوی

موجودہ قوانین نے بلدیاتی اداروں کو ناکارہ بنا دیا ہے، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ موجودہ قوانین نے بلدیاتی اداروں کو بے اختیار اور ناکارہ بنادیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ کے عوام کو سہولیات نہ ملنے کی وجہ بلدیاتی آرڈیننس 2013ء ہے، مضبوط بلدیاتی نظام صوبے کی ضرورت ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم پی ایز نے لوکل گورنمنٹ بل کا مسودہ تیار کیا ہے، چاہتے ہیں ہر وارڈ لیول پر ایک مرد ایک عورت الگ الگ الیکشن لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مین اسٹریم سیاست میں لانے کا یہ بہترین طریقہ ہے، ضلعی نظام کو شہری اوردیہاتی حکومتوں کو ختم کردیا ہے۔

فردوس شمیم کا کہنا ہے کہ تعلقہ کونسل دیہی اور لوکل ایریا کونسل شہروں کے لئے ہوگی، ساڑھے سات سے دس ہزار آبادی پر وارڈ کونسل بنائی جائے۔ رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شہری علاقے میں میئر ڈائریکٹ منتخب ہو اور شہری میئر کا براہ راست انتخاب کریں، ہمارے پیش کئے گئے بلدیاتی نظام کے مطابق میئر کابینہ بنا سکے گا، کابینہ میں دو تہائی اکثریت فیصلے کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی نمائندگی بھی کابینہ میں ہوگی، اس کے علاوہ چھوٹے گاؤں میں پنچائیت کا نظام رائج ہو۔
خبر کا کوڈ : 876168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش