QR CodeQR Code

کورونا کے نصف کیسوں کا تعلق صرف 3 ممالک سے ہے، ڈبلیو ایچ او

24 Jul 2020 09:27

ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ جہاں کیسوں میں کمی ہو رہی ہے ان ممالک کو اب بھی احتیاط میں کمی نہیں کرنی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کورونا کے نصف کیسوں کا تعلق دنیا کے صرف 3 ممالک سے ہے، وبا میں کمی والے ممالک احتیاط میں کمی نہ کریں۔ پریس کانفرنس میں سربراہ ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ کچھ ممالک میں نظر آ رہا ہے، کورونا کے مجموعی کیسوں میں سے تین چوتھائی کیس دنیا کے 10 ممالک میں ہیں جبکہ کورونا کے نصف کیسوں کا تعلق صرف 3 ممالک سے ہے۔ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ جہاں کیسوں میں کمی ہو رہی ہے ان ممالک کو اب بھی احتیاط میں کمی نہیں کرنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 876187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876187/کورونا-کے-نصف-کیسوں-کا-تعلق-صرف-3-ممالک-سے-ہے-ڈبلیو-ایچ-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org