QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے اہم ہیں، اسد عمر

24 Jul 2020 10:06

کوئٹہ میں نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس سےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر کر عید الاضحیٰ، محرم الحرام اور مویشی منڈیوں کے حوالے سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز سے عوام کو آگاہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے اہم ہیں اگر عید الاضحیٰ اور محرم کے دوران احتیاط نہ کی گئی تو اس کے اثرات کئی ماہ تک برداشت کرنے ہونگے۔ عید الاضحیٰ اور محرم کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز عوام کو ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز سے آگاہ کریں۔ کوئٹہ میں نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس سےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر کر عید الاضحیٰ، محرم الحرام اور مویشی منڈیوں کے حوالے سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز سے عوام کو آگاہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو ہفتے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو اس کے منفی اثرات آنے والے مہینوں میں برداشت کرنے پڑیں گے۔ اجلاس کی میزبانی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کی جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں اور نماز عید کے اجتماعات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 876189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876189/کورونا-وائرس-کے-حوالے-سے-ا-ئندہ-دو-ہفتے-اہم-ہیں-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org