QR CodeQR Code

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل کی وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے ملاقات

24 Jul 2020 10:10

نگران وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر کو جی بی کے عوام کو درپیش موجودہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں گندم کے کوٹے کی وفاق کی جانب سے کٹوتی کی خبروں پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، اس تشویش کو ختم کرنے کے لئے آپ بھی کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور سے گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ میر افضل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، نگران وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر کو جی بی کے عوام کو درپیش موجودہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں گندم کے کوٹے میں وفاق کی جانب سے کٹوتی کی خبروں پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، اس تشویش کو ختم کرنے کے لئے آپ بھی کردار ادا کریں جبکہ میں بھی وزیر اعظم پاکستان کو اپنی ملاقات کے دوران اس ضمن میں آگاہ کروں گا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ وہ گلگت بلتستان میں جاری میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت جی بی کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور مستقبل قریب میں جی بی پاکستان کا معاشی حب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک منصوبے کا بیس کیمپ ہے جس سے خطہ بھرپور انداز سے مستفید ہو گا۔ ملاقات میں جی بی میں جاری ہائیڈل منصوبوں، سڑکوں کی تعمیر، سیاحت، معدنیات، تعلیم اور صحت کے شعبوں سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 876190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876190/نگران-وزیر-اعلی-گلگت-بلتستان-میر-افضل-کی-وفاقی-علی-امین-گنڈاپور-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org