0
Friday 24 Jul 2020 10:23

نیب نے گلگت بلتستان میں 2010ء سے 2014ء تک کی بھرتیوں کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا

نیب نے گلگت بلتستان میں 2010ء سے 2014ء تک کی بھرتیوں کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے گلگت بلتستان میں 2010ء سے 2013ء تک ہونے والی تمام بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ نیب سابق سیکرٹری عارف ابراہیم کے دور میں ہونے والی بھرتیوں اور شکایات کی انکوائری کر رہا ہے۔ نیب کی جانب سے سیکریٹری فنانس کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق سیکریٹری فنانس عارف ابراہیم کے خلاف غیر قانونی تقرریوں کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں لہذا گلگت بلتستان میں 4 اپریل 2012ء سے یکم اگست 2013ء تک محکمہ ایکسائز کے علاوہ دیگر محکموں میں مختلف آسامیوں کی تخلیق (جاب کریئیشن) کا تصدیق شدہ ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جی بی کے تمام محکموں میں 2 جون 2010ء سے 3 اپریل 2012ء کے درمیان پیدا کی گئی آسامیوں کا بھی تصدیق شدہ ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ نیب نے اسامیوں کی تخلیق کے طریقہ کار، منظوری، اور نوٹیفکیشن سمیت متعلقہ تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 876194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش