0
Friday 24 Jul 2020 12:46

علامہ ساجد نقوی کی پاراچنار میں ہونیوالے دھماکہ کی شدید مذمت

علامہ ساجد نقوی کی پاراچنار میں ہونیوالے دھماکہ کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے  پاراچنار طوری بازار میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار میں دہشتگردی پرامن ماحول کو خراب کرنے سازش ہے، دھماکے میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر گرفتار کیا جائے۔ راولپنڈی سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 22 زخمیوں کو فی الفور طبی امداد مہیا کی جائے، پارا چنار میں دہشتگردی پرامن ماحول کو خراب کرنے سازش ہے، دھماکے میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات میں بہتری لائی جائے۔ پاراچنار کے عوام کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 876218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش