0
Friday 24 Jul 2020 12:38

عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں، میاں جاوید لطیف

عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں، میاں جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ دو مختلف نظریات کی جماعتیں ہیں، نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی مل کر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دو سالوں میں اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے مقدمات بنائے، عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ مسلم لیگ نواز کر چکی ہے جبکہ اے پی سی میں طریقہ کار پر بات ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 876226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش