0
Friday 24 Jul 2020 13:38

پنجاب میں آٹے اور گندم کا بحران شدت اختیار کرگیا، قمیت میں بے تحاشہ اضافہ

پنجاب میں آٹے اور گندم کا بحران شدت اختیار کرگیا، قمیت میں بے تحاشہ اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں ایک مرتبہ پھر آٹا مہنگا کردیا گیا، چکی مالکان کا کہنا ہے گندم کے نرخوں میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمت اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نان بائیوں کے بعد اب آٹا چکی ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا ہے، گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چکی مالکان نے 10 کلو گرام کی بوری قیمت میں بے تحاشا اضافہ کردیا۔ چکی مالکان نے گزشتہ ایک ہفتے میں آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے، چکی ایسوسی ایشن نے آٹا کل سے 70 روپے کلو فروخت کرنے کا اعلان کردیا، پہلے 65 سے 68 روپے اور کل سے 2 روپے مزید بڑھا دیے گئے۔ آٹا چکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2300 روپے فی من ہوگئی ہے، فائن آٹے کی بوری 6500 روپے ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 876235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش