0
Friday 24 Jul 2020 21:31

بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 49310 سے زائد نئے کیسز

بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 49310 سے زائد نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس کے حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 49310 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12.88 لاکھ ہوگئی ہے حالانکہ اس عرصے میں راحت کی بات یہ رہی کہ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 34602 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق وائرس سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 817209 ہوگئی۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34602 مریض کورونا وائرس سے ٹھیک ہوئے ہیں اور اسی عرصہ کے دوران وائرس کے ریکارڈ 49310 نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1287945 ہوگئی اور 740 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30601 ہوگئی۔

اس وقت بھارت میں کورونا وائرس کے 426167 فعال کیسز ہیں۔ مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تو سب سے متاثرہ مہاراشٹر میں وائرس کے 9895 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 298 افراد کی موت ہوگئی۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 347502 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12854 جبکہ 194253 افراد اس وباء سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 876276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش