QR CodeQR Code

پاراچنار کی مختلف شخصیات کی دھماکے کی شدید مذمت، دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ

24 Jul 2020 21:59

سید اقبال میاں، سابق ائیر مارشل سید قیصر حسین، سابق آئی جی پولیس سید ارشاد حسین اور ڈاکٹر سید مجاہد حسین نے دھماکہ کو ملک و قوم کے دشمن عناصر کا ایک بزدلانہ فعل قرار دیا دیتے ہوئے کہا کہ دهماکہ کی جلد از جلد تحقیقات کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے طوری بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی سید اقبال میاں، سابق ائیر مارشل سید قیصر حسین، سابق آئی جی پولیس سید ارشاد حسین اور ڈاکٹر سید مجاہد حسین نے دھماکہ کو ملک و قوم کے دشمن عناصر کا ایک بزدلانہ فعل قرار دیا دیتے ہوئے کہا کہ دهماکہ کی جلد از جلد تحقیقات کی جائیں اور اس دهماکہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ہر حد تک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے دهماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے اللہ سے دعا کی اور کہا کہ ہم غم زادہ خاندانوں کیساتھ دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 876282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876282/پاراچنار-کی-مختلف-شخصیات-دھماکے-شدید-مذمت-دہشتگردوں-کو-کیفرکردار-تک-پہنچانے-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org