0
Friday 24 Jul 2020 20:06

محکمہ داخلہ نے 48 کالعدم جماعتوں پر کھالیں جمع کرنے کی پابندی لگا دی

محکمہ داخلہ نے 48 کالعدم جماعتوں پر کھالیں جمع کرنے کی پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر 48 کالعدم تنظیموں پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق مذکورہ کالعدم تنظیموں نے این او سی کے حصول کیلئے درخواستیں ہی دائر نہیں کیں جبکہ محکمہ داخلہ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کسی کالعدم تنظیم کا کارکن قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 2 ہزار 363 مدارس نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے این او سی کے حصول کے سلسلے میں محکمہ داخلہ کے پاس درخواستیں جمع کروائیں۔ جن میں سے محکمہ داخلہ نے دائر کی گئی 263 درخواستوں کی منظوری کا معاملہ اس مقصد کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ کمیٹی اپنے اجلاس میں ان مدارس کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 876305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش