QR CodeQR Code

بی جے پی جمہوریت کی نئی تعریف گڑھ رہی ہے، کپل سبل

24 Jul 2020 21:32

کانگریس کے سینئر لیڈر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں اسطرح کی کئی مثالیں سامنے آچکی ہیں جہاں گورنر کی مدد سے اسکی حکومتوں کو گرایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر اس کے اشارے پر غیر جمہوری طریقے سے کام کر رہے ہیں اور اپوزیشن پارٹیوں کی حکومتیں گرانے میں اہم کردار ادا کرکے نئے طریقے سے جمہوریت کی جدید تعریف گڑھی جا رہی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں اس طرح کی کئی مثالیں سامنے آ چکی ہیں جہاں گورنر کی مدد سے اس کی حکومتوں کو گرایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تازہ ترین مثال راجستھان کی ہے جہاں حکومت اسمبلی کا سیشن بلانا چاہتی ہے لیکن گورنر اس تعلق سے اس کی درخواست پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور کچھ بھی نہیں بول رہے ہیں۔ گورنر اپنے آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے بجائے بھاجپا حکومت کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کے گورنر کی واحد مثال نہیں ہے، ادھر کچھ برسوں سے گورنر اپوزیشن پارٹیوں کی حکومتوں کو گرانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور بی جے پی کی مدد کرکے ملک کی مختلف ریاستوں کی اسمبلیوں میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود اسے حکومت بنانے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ اس طرح سے بی جے پی کے اشارے پر گورنر جمہوریت کی جدید تعریف وضع کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 876311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876311/بی-جے-پی-جمہوریت-کی-نئی-تعریف-گڑھ-رہی-ہے-کپل-سبل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org