0
Friday 24 Jul 2020 22:41

جی بی الیکشن کیلئے تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

جی بی الیکشن کیلئے تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا۔ پارٹی کے مرکزی رہنما ارشد داد کی سربراہی میں قائم پارلیمانی بورڈ میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، سید جعفر شاہ، فتح اللہ خان اور شاہ ناصر ممبر ہوں گے جبکہ راجہ جہانزیب، خالد خورشید اور وزیر ولایت کو ایکس آفیشو ممبر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔ ایکس آفیشو ممبران کو ووٹنگ کا اختیار نہیں ہوگا تاہم وہ تحصیل اور ڈسٹرکٹ سطح پر اپنی تجاویز اور ترجیحی نام پیش کرینگے۔ دوسری جانب نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے برخلاف الیکشن اور ٹکٹوں کے حوالے قائم بورڈ میں تحریک انصاف نے وفاق سے کم ہی ممبران کو لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بورڈ میں وفاق سے صرف دو ممبر ارشد داد اور علی امین گنڈاپور کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس نون لیگ کی کمیٹی میں وفاق سے گیارہ ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 876322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش