0
Saturday 25 Jul 2020 00:45

خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلیاں، عمران خان نے وزیراعلیٰ کو گرین سگنل دیدیا، ذرائع

خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلیاں، عمران خان نے وزیراعلیٰ کو گرین سگنل دیدیا، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کرنے کا وزیراعلی کو گرین سگنل دے دیا، اس دوران وزیراعلیٰ محمود خان نے موجودہ کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹ بھی وزیراعظم عمران خان کو پیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کو کہا کہ جو وزیر مشیر ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہا اسے فوری منصب سے ہٹایا جائے، اس دوران بیوروکریسی میں بھی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے فاٹا کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ وہاں ہنگامی بنیادوں پر دورے کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے کچھ ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کو گروپ بندی کی بھی شکایت کی، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ڈپٹی اسپیکر محمود جان بھی اسلام آباد میں ہیں، جنہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے الگ الگ ملاقات بھی کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 876323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش