QR CodeQR Code

شام نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

24 Jul 2020 23:12

ذرائع کا کہنا ہے کہ القنیطرہ کے شمال میں حزر شہر کے اوپر شامی فوج کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہدف کو نشانہ بنایا۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہدف ایک اسرائیلی ڈرون تھا جو مقبوضہ جولان کے پہاڑی علاقے سے شامی سرحد میں دراندازی کرنے والا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شام کی فوج نے القنیطرہ کے نزدیک جولان کے پہاڑی علاقے کی فضائی حدود میں ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز القنیطرہ میں شامی فوجی کے ائیرڈیفنس سسٹم نے جولان کی پہاڑیوں میں دشمن کے ہدف کو تباہ کر دیا جس کے بعد نواحی علاقوں میں شدید دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ القنیطرہ کے شمال میں حزر شہر کے اوپر شامی فوج کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہدف کو نشانہ بنایا۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہدف ایک اسرائیلی ڈرون تھا جو مقبوضہ جولان کے پہاڑی علاقے سے شامی سرحد میں دراندازی کرنے والا تھا تاہم شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے سرحد میں داخل ہونے سے پہلے ہی اسے تباہ کر دیا۔ اس سے پہلے شامی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کر کے کہا تھا کہ گزشتہ مہینے کے آخر میں شامی ائیر ڈیفنس سسٹم نے حماۃ پر ہوائی حملے کی اسرائیل کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 876326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876326/شام-نے-اسرائیلی-ڈرون-مار-گرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org