0
Friday 24 Jul 2020 23:47

راولپنڈی میں دو گروپوں کا ہولناک تصادم، خواتین اور بچیوں سمیت 9 افراد قتل

راولپنڈی میں دو گروپوں کا ہولناک تصادم، خواتین اور بچیوں سمیت 9 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ چونترہ کے علاقے میں دو گروہوں کے مابین خونیں تصادم میں خواتین اور بچیوں سمیت 9 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ چونترہ کے علاقہ میال گاؤں میں پیش آیا۔ تصادم رب نواز اور امجد گروپ میں ہوا۔ جس کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں 5 خواتین میں سلیم اختر، نثار بی بی، سدرہ بی بی، عذرہ بی بی، عابدہ شاہین جاں بحق ہوئیں جبکہ تین بچیاں 7 سالہ ایمان فاطمہ، 13 سالہ غزالہ بی بی، 16 سالہ صبیحہ خاتون اور 9 سالہ فرحان بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ قتل کے اس ہولناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 876335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش