0
Saturday 25 Jul 2020 01:18

وزیر قانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کیلئے پھر مستعفی ہونا پڑے گا، ناصر حسین شاہ

وزیر قانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کیلئے پھر مستعفی ہونا پڑے گا، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بیرسٹر فروغ نسیم کے بطور وزیر قانون حلف اٹھانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ کہ اطلاعات ہیں کہ تیسری بار حلف اٹھانے والے وزیر قانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کے لئے پھر مستعفی ہونا پڑے گا۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے اور 2 سالوں میں تیسری بار انہوں نے وزارت کا حلف اٹھایا ہے۔ فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نمائندگی اور جسٹس فائر عیسیٰ کیس میں حکومت کی جانب سے پیش ہونے پر وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے فروغ نسیم کی حلف برداری پر ردعمل میں کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ تیسری بار حلف اٹھانے والے وزیر قانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کے لئے پھر مستعفی ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کارڈ نہیں سندھ کاز کی بات کررہے ہیں، بلاول غلط پالیسیوں کے خلاف بات کرتے ہیں تو ان کو آگ لگتی ہے، وزیراعظم اپنے متعلق سوالات کا خود جواب دیں لیکن سیاسی بونے اور مسخرے سامنے لائے جاتے ہیں جو سندھ کی عظیم ثقافت پر حملے کرتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور پالیسیوں کے خلاف ضابطہ کار پر عمل کرتے ہوئے احتجاج کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کرنے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے لئے حکومت نے آرڈیننس جاری کیا ہے اور حکومت نے اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 876344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش