QR CodeQR Code

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل وفاق کی ذمہ داری ہے، امتیاز شیخ

25 Jul 2020 01:21

واضح رہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ جہانگیر روڈ، گلستان جوہر اور پہلوان گوٹھ میں دن اور رات میں پانچ، پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل وفاق کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے نیپرا حکام سے رابطہ کرلیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نیپرا حکام سے عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد اسلام آباد میں اجلاس کا فیصلہ ہوا ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ اجلاس میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو حکام شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی ناقص کارکردگی کے سبب شدید پریشانیوں سے دوچار ہیں، تینوں اداروں کا انتظامی کنٹرول وفاق کے ماتحت ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ جہانگیر روڈ، گلستان جوہر اور پہلوان گوٹھ میں دن اور رات میں پانچ، پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ملیر، لیاری، کیماڑی، سکندرآباد اور شیریں جناح کالونی میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک علاقائی فالٹ اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر بجلی بند کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 876347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876347/بجلی-کی-لوڈشیڈنگ-کے-مسئلے-کا-حل-وفاق-ذمہ-داری-ہے-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org