0
Saturday 25 Jul 2020 01:27

سندھ میں گندم کا کوئی بحران نہیں، وزیر زراعت سندھ

سندھ میں گندم کا کوئی بحران نہیں، وزیر زراعت سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ سندھ حکومت نے ملک میں گندم کے بحران پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ گندم کی قلت پنجاب میں بھی نہیں ہے، وفاق نے جان بوجھ کر مصنوعی بحران پیدا کیا ہے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ رواں سال ملک میں 2 کروڑ 60 لاکھ ٹن گندم پیدا ہوئی ہے، پاکستان کی ماہوار کھپت 21 لاکھ ٹن ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی فصل اُترے دو ماہ ہوئے ہیں اور پنجاب، کے پی میں گندم ختم ہوگئی، سندھ میں فلور ملز کے پاس بھی گندم کا اسٹاک موجود ہے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ پاسکو اور صوبائی حکومتوں کے پاس 68 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، اس وقت ایک کروڑ ٹن سے زائد گندم پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہونی چاہیئے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ پنجاب میں نرخ زیادہ ہونے کی وجہ سے سندھ کی گندم پنجاب جا رہی ہے، حکومت چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 876348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش