QR CodeQR Code

جیکب آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا اندوہناک واقعہ

25 Jul 2020 07:53

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے مکمل ہوش میں آنے کے بعد میڈیکل کرایا جائے گا اور میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ میں پانچ ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کا اندوہناک واقعہ اندرون سندھ کے شہر جیکب آباد کے ٹھل اے سیکشن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں علی اصغر اور ریاض رند نامی ملزمان نے تین ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو اغوا کے بعد اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ علی اصغر، ریاض رند نے 3 ساتھیوں کی مدد سے مجھے اغوا کیا، ملزمان نے نشہ آور چیز دیکر بے ہوش کیا ہوش آیا تو سڑک پر پڑی تھی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ لوگوں نے مجھے اٹھا کر متعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے پولیس کو بھی طلب کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے مکمل ہوش میں آنے کے بعد میڈیکل کرایا جائے گا اور میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 876373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876373/جیکب-آباد-میں-خاتون-سے-اجتماعی-زیادتی-کا-اندوہناک-واقعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org