QR CodeQR Code

نماز عید کیلئے ماسک اور دستانے پہننا لازم قرار

25 Jul 2020 11:01

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ 20 نکاتی فارمولہ اور نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں عیدالاضحی پر مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی انتہائی سخت رہے گی۔ لاہور میں 480 مساجد اور امام بارگاہوں کو اے پلس اور 901 مساجد اور اما م بارگاہوں کو اے کیٹگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحی پر مساجد اور امام بارگاہوں میں ماسک اور گلوز کے بغیر داخلے پر پابندی ہوگی، 50 سال سے زائد اور 10 سال سے کم عمر بچوں، بیمار، نزلہ زکام اور کھانسی میں مبتلا افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ 20 نکاتی فارمولہ اور نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں عیدالاضحی پر مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی انتہائی سخت رہے گی۔ لاہور میں 480 مساجد اور امام بارگاہوں کو اے پلس اور 901 مساجد اور اما م بارگاہوں کو اے کیٹگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، کھلے مقامات پر نماز ادا کی جائے گی۔
 
نماز عید کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا جس میں خطبہ اور دْعا بھی شامل ہو گی۔ نماز سے پہلے اور بعد میں لوگ اکٹھے نہیں ہوں گے۔ عید کی نماز کارپٹ اور دریوں کے بغیر صاف فرش پر ادا کی جائے گی۔ نماز سے قبل مسجد اور امام بارگاہ کے فرش کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائے گا۔ صف بندی کا انتظام اس طرح کیا جائے کہ نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رہے۔ محکمہ داخلہ کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مساجد انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مساجد کے داخلی دروازے پر سیٹائزر موجود ہو اور تمام نمازی ماسک اور دستانے پہن کر مساجد میں آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 876396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876396/نماز-عید-کیلئے-ماسک-اور-دستانے-پہننا-لازم-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org