QR CodeQR Code

آزادکشمیر کے صحافیوں کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ

25 Jul 2020 11:12

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سکیورٹی کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ وفد کو بھارتی فوج کے ایل او سی پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے واقعات سے بھی آگاہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار سے آزادکشمیر کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر میں ملاقات کی ہے جس میں صحافیوں کو ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی، اس موقع پر صحافیوں کو ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سکیورٹی کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ وفد کو بھارتی فوج کے ایل او سی پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے واقعات سے بھی آگاہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 876400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876400/آزادکشمیر-کے-صحافیوں-وفد-کا-آئی-ایس-پی-آر-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org