QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، کورونا سے مزید 4 افراد کی موت، مہلوکین کی تعداد بڑھکر 302

25 Jul 2020 11:49

کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی تک وادی کشمیر میں 280 جبکہ جموں صوبے میں 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی کشمیر میں ہفتے کو مزید چار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 302 تک پہنچ گئی ہے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج جو چار اموات ہوئیں اُن میں پیر باغ سرینگر کا 70 سالہ شہری، راولپورہ سرینگر کا 75 سالہ شہری، کنٹھ باغ بارہمولہ کی 48 سالہ خاتون اور صفا کدل سرینگر کی ایک 70 سالہ خاتون شامل ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی تک وادی کشمیر میں 280 جبکہ جموں صوبے میں 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 876403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876403/مقبوضہ-کشمیر-کورونا-سے-مزید-4-افراد-کی-موت-مہلوکین-تعداد-بڑھکر-302

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org