0
Saturday 25 Jul 2020 11:40

منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھنے سے اقتصادی ترقی میں بہتری آئیگی، عاصم سلیم باجوہ

منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھنے سے اقتصادی ترقی میں بہتری آئیگی، عاصم سلیم باجوہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے سے ملکی اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ سود مند ثابت ہوگا، منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھنے سے اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی۔ گزشتہ روز ہونے والے اہم قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس سے متعلق چیئرمین سی پیک اٹھارٹی نے بتایا کہ اجلاس میں آرمی چیف، وزیراعلٰی جام کمال اور کابینہ ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 876405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش