QR CodeQR Code

مانسہرہ، غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

25 Jul 2020 14:13

18 سالہ لڑکی کی لاش کمرے سے برآمد ہوئی، جبکہ 24 سالہ لڑکے کی لاش کھیت سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں غیرت کے نام پر موت بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے، مانسہرہ میں لڑکا اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے علاقے نوکوت میں پیش آیا ہے، جہاں مبینہ طور غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کیا گیا ہے، 18 سالہ لڑکی کی لاش کمرے سے برآمد ہوئی، جبکہ 24 سالہ لڑکے کی لاش کھیت سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 876454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876454/مانسہرہ-غیرت-کے-نام-پر-لڑکے-اور-لڑکی-کو-موت-گھاٹ-ا-تار-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org