0
Saturday 25 Jul 2020 16:23

اپوزیشن کی اے پی سی سے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی ڈپٹی کمشنری نکلی ہے، فیاض چوہان

اپوزیشن کی اے پی سی سے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی ڈپٹی کمشنری نکلی ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے الحمراء ہال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی  سی سے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمن کی ڈپٹی کمشنری نکلی ہے، اپوزیشن کے میثاق جمہوریت میں انڈیا کی حمایت شامل ہے، بلاول شہباز شریف کی حمایت کیلئے لاہور بیٹھے رہے جہاں سے نہایت بے آبرو ہوئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پوری قوم نے اپوزیشن کی اے پی سی سے مولانا فضل الرحمن کے بھائی کی ڈپٹی کمشنری کو نکلتے دیکھ لیا ہے۔ بلاول خاندان کی کرپشن بچانے کیلئے شہباز شریف کی حمایت لینے لاہور آئے تھے مگر نہایت بے آبرو ہوئے-
 
فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ ن کے پچاس ارکان حکومت سے رابطے میں ہیں، عمران خان اور عثمان بزدار اپنی مدت مکمل کریں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کلبھوش یادیو کے معاملے میں پاکستان کا بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرنا ناگزیر تھا، بھارتی جاسوس کو این آر او نہیں دیا صرف قونصلر تک رسائی دی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ چودھری برادران محترم ہیں، ہمیں بھی نیب پر تحفظات ہیں لیکن ان کے کیس پر کچھ نہیں کہ سکتا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم ہائوسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے ون ونڈو آپریشن اور اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کو حکومت کا سنگ میل اقدام قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 876483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش