0
Saturday 25 Jul 2020 17:24

آج کے دن 2018 میں ایک فرسودہ، مراعات یافتہ، اقرباپرور اور کرپٹ نظام کو شکست ہوئی، شبلی فراز

آج کے دن 2018 میں ایک فرسودہ، مراعات یافتہ، اقرباپرور اور کرپٹ نظام کو شکست ہوئی، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی جمہوری اور انتخابی تاریخ کا یادگار دن ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کے دن 2018ء میں ایک فرسودہ، مراعات یافتہ، اقرباپرور اور کرپٹ نظام کو شکست ہوئی،۔ اقتدار ملا تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نئے عزم کے ساتھ اصلاحات کی جانب بڑھے، کورونا سے نہ صرف نبرد آزما ہوئے، بلکہ معیشت ،صحت دونوں کو اہمیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ کامیاب جوان پروگرام، یکساں نصاب تعلیم، بلین ٹری سونامی، ترقی کے سفر کا آغاز ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ سی پیک کی رفتار تیز، ڈیمز کی تعمیر اور کم آمدن والے افراد کے لیے اقدامات کیے گئے۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلیے وزیر اعظم کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی۔ خیال رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو ملک بھر میں قومی اسمبلی اور پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سب سیٹیں مل گئی تھیں۔ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔ تاہم ان جماعتوں نے انتخابی نتائج تسلیم کیے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 876487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش