0
Saturday 25 Jul 2020 18:04

عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، چوہدری سرور

عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن قومی احتساب بیورو (نیب) میں کوئی تبدیلی لانا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں لے کر آئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عوام ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور شفافیت کی حامی ہیں، حکومت کو سیاسی مخالفین کی اے پی سیز سے کوئی خطر ہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ عوام نے تحریک انصاف کو حکومت کےلیے 5 سال کا مینڈ یٹ دیا ہے۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے مضبوط بنا رہی ہے، کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفریق شفاف احتساب ملک و قوم کی ضرورت ہے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن کو پار لیمنٹ کے اندر باہر اپنا مثبت جمہوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے بہت اہم ہوچکے ہیں، عید اور مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز بارے کوتاہی تباہ کن ہوگی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کر نا خود کورونا کو دعوت دینے کے متراد ف ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 876493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش