QR CodeQR Code

پاک فضائیہ کے سربراہ کا سکردو کا دورہ، جنگی مشقوں کا معائنہ کیا

26 Jul 2020 10:00

ایئر چیف مجاہد انور کو قادری ایئر بیس پر جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، مجاہد انور نے جنگی مشقوں اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور نے سکردو کا دورہ کیا اور قادری ایئر بیس پر جاری مشقوں کا معائنہ کیا۔ ایئر چیف کو قادری ایئر بیس پر جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، مجاہد انور نے جنگی مشقوں اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں پاک فضائیہ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے میں رونما ہونے والے جیو سٹریٹجک تبدیلیوں سے آگاہ ہے، دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی، خطے میں طاقت کے توازن کو یقینی بنائیں گے، پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی فورسز کے مظالم تشویشناک ہے، پاکستانی قوم حریت پسند کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ قادری ایئر بیس سکردو پر جاری مشقوں میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے حصہ لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 876510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876510/پاک-فضائیہ-کے-سربراہ-کا-سکردو-دورہ-جنگی-مشقوں-معائنہ-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org