QR CodeQR Code

پاک فوج کے خلاف نعرے لگانا اور جوانوں کو گالیاں دینا شرعاً جائز نہیں، علامہ حمید امامی

25 Jul 2020 20:27

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا گلہ اداروں سے ضرور ہے کہ وہ بڑی بڑی تنخواہیں لیتے ہیں، کیوں کام نہیں کرتے۔؟ کیوں لوگ اغوا ہوتے ہیں۔؟ کیوں دھماکے ہوتے ہیں۔؟


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے پاراچنار دھماکہ کے بعد مظاہرین کی شکل میں موجود بعض شرپسندوں کی جانب سے پاک فوج کیخلاف نعرہ بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار میں بار بار دھماکے ہونا یقیناً حکومت اور مقامی انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے لیکن پاک فوج کے خلاف نعرے لگانا اور جوانوں کو گالیاں دینا شرعاً جائز نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کیوجہ سے ہم آج ہم محفوظ ہیں، وہ وطن عزیز کی حفاظت کر رہے ہیں، ہمارا گلہ اداروں سے ضرور ہے کہ وہ بڑی بڑی تنخواہیں لیتے ہیں، کیوں کام نہیں کرتے۔؟ کیوں لوگ اغوا ہوتے ہیں۔؟ کیوں دھماکے ہوتے ہیں۔؟ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج زندہ باد کا نعرہ کل بھی لگایا تھا، آج بھی لگاتے ہیں اور آئندہ بھی لگتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاک فوج کے جوان پاراچنار میں موجود ہیں تو کبھی کبھی دھماکہ ہوتا ہے، اگر یہ جوان نہ ہوتے نہ جانے پاراچنار کا کیا حال ہوتا، لہذا مثبت پہلو سے بھی چشم پوشی نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں متنازعہ ایکٹ تحفظ بنیاد اسلام یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایسے حساس معاملات پر بے وقوفی نہ کرے، یہاں لوگ بھوک اور مہنگائی سے مر رہے ہیں اور حکومت نئے شوشے چھوڑنے میں مصروف ہے۔


خبر کا کوڈ: 876515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876515/پاک-فوج-کے-خلاف-نعرے-لگانا-اور-جوانوں-کو-گالیاں-دینا-شرعا-جائز-نہیں-علامہ-حمید-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org