QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر میں ایک معرکہ آرائی میں دو نوجوان شہید

25 Jul 2020 20:53

پولیس ذرائع نے شہید ہونے والے عسکری پسندوں کی شناخت اشفاق رشید ساکن سوزیٹھ سرینگر اور اعجاز بٹ ساکن پلوامہ کے طور کی۔


اسلام ٹائمز۔ عسکری پسندوں اور قابض فورسز کے مابین شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنبیر گڑھ میں جو معرکہ آرائی ہوئی اس میں شہید ہونے والے ایک عسکری پسند کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا اور ایک عسکری پسند مذکورہ تنظیم کا کمانڈر تھا۔ یاد رہے کہ پنزی پورہ، رنبیر گڑھ علاقے میں ہوئی اس جھڑپ میں دو عسکری پسند شہید ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے شہید ہونے والے عسکری پسندوں کی شناخت اشفاق رشید ساکن سوزیٹھ سرینگر اور اعجاز بٹ ساکن پلوامہ کے طور کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اشفاق رشید لشکر کا ایک کمانڈر تھا اور وہ 2018ء سے سرگرم تھا۔


خبر کا کوڈ: 876519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876519/مقبوضہ-کشمیر-کے-ضلع-سرینگر-میں-ایک-معرکہ-آرائی-دو-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org