1
Sunday 26 Jul 2020 02:09

گستاخ امریکہ کے مقابلے میں خطے کے ممالک متحدہ موقف اپنائیں، محمد عبدالسلام

گستاخ امریکہ کے مقابلے میں خطے کے ممالک متحدہ موقف اپنائیں، محمد عبدالسلام
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایرانی مسافر بردار پرواز کو امریکی جنگی جہازوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی پرزور مذمت کی ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق محمد عبدالسلام نے اس حوالے سے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانی مسافر بردار طیارے اور شامی خودمختاری کے خلاف امریکہ کے اشتعال انگیز اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے خطے کے ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی اقوام کو چاہئے کہ وہ گستاخ امریکہ کے خلاف وہ متحدہ موقف اپنائیں۔ انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ بلاتفریق تمام ممالک کے لئے ایک خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 876560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش